چھاچھی بولی تہذیبی قدروں اور روایتوں کی امین ہے چھاچھی ضلع اٹک کی قدیم ترین اور مقبول عام زبان ہے چھاچھی نہایت آسانی سے بولی اور سمجھیں جاتی ہے،ا


اٹک(مہتاب منیر خان سے )چھاچھی بولی تہذیبی قدروں اور روایتوں کی امین ہے چھاچھی ضلع اٹک کی قدیم ترین اور مقبول عام زبان ہے چھاچھی نہایت آسانی سے بولی اور سمجھیں جاتی ہے،ان خیالات کا اظہار ماں بولی کے دن کے حوالے سے منعقدہ محفل میں معروف افسانہ نگار ارشاد علی نے صدارتی خطبہ دیتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ چھاچھی ملک کے کئی علاقوں کے علاوہ دنیا کے بہت سے ممالک میں بھی بولی جاتی ہے ماں بولی کے حوالے سے اس تقریب میں چھاچھی کے شاعروں ادیبوں نقادوں اور دانشوروں کے علاوہ حاضرین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی چھاچھی بولی کے حوالے سے تاثرات مشاعرہ ماہیے ٹپے ڈھولے و بجھاریتں اکھان اور کبت کے علاوہ محفل افسانہ کے سیشن بھی منعقد ہوے آخر میں چھاچھی پنجابی کو ابتدائی نصاب میں شامل کرنے چھاچھی ادبی بورڈ بنانے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ پاکستانی زبانیں میں چھاچھی کو شامل کرنے اور اکادمی ادبیات پاکستان کے رسالہ میں چھاچھی تراجم پر مبنی خصوصی نمبروں کی اشاعت کے حوالے سے قراردادیں بھی اکثریت سے منظور کی گئیں۔