برطانیہ میں طوفان کے دوران شہری کی وگ اڑ گئی

برطانیہ میں طوفان کے دوران ایک گنجے شہری کی وگ اڑ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک برطانوی شہری سڑک کنارے کھڑا ہے اور اچانک تیز ہوائیں چلنے سے اس کی وگ اڑ جاتی ہے۔
گنجا شخص تیز ہواؤں میں اِدھر اُدھر اڑتی وگ کے لیے دوڑ لگاتا ہے۔ وگ لگانے والے شخص کے دوست نے اس منظر کی ویڈیو بنائی جس میں وہ خود بھی قہقہہ لگا رہا ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ اس وقت خطرناک طوفان کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث معمولات زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہوگئی ہے۔

طوفان کے باعث کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ اسکول اور کاروبار بھی مکمل طور پر بند ہیں۔