پی ایس ایل: کوہلی کا مداح قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں ایڈیشن اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، ایسے میں ایک تماشائی بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا پوسٹر لیکر قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے قذافی اسٹیڈیم کی ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک تماشائی کے ہاتھ میں پوسٹر موجود ہے۔
کوہلی کی تصویر کے ساتھ پوسٹر پر لکھا ہوا ہے کہ ’ہم آپ کی سینچری پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں‘ اور اس کے ساتھ ہی ہیش ٹیگ میں ’امن‘ بھی لکھا ہوا ہے۔

شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کوئی قذافی اسٹیڈیم میں محبت پھیلا رہا ہے۔‘