سابق امیدوا ر قومی اسمبلی سید اسد بخا ری نے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی جانب سے یکم مارچ سے پنجاب کے سکولوں کے اوقا ت کا ر صبح 8بجے سے دن 2 بجے تک کرنے اور رمضان المبارک میں اوقا ت کا ر کو مزید کم کرنے پنجاب میں اساتذہ کے دو کیڈر بنانے کے حوالے سے بھی کام تقریباً مکمل ہے

اٹک (مہتاب منیرخان سے) سابق امیدوا ر قومی اسمبلی سید اسد بخا ری نے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی جانب سے یکم مارچ سے پنجاب کے سکولوں کے اوقا ت کا ر صبح 8بجے سے دن 2 بجے تک کرنے اور رمضان المبارک میں اوقا ت کا ر کو مزید کم کرنے پنجاب میں اساتذہ کے دو کیڈر بنانے کے حوالے سے بھی کام تقریباً مکمل ہے آئندہ بجٹ میں اس کا اعلان متوقع ہے اس کے علا وہ اساتذہ کو بہت جلد ہیلتھ کارڈ کوریج دینے جارہے ہیںپے پروٹیکشن سے اساتذہ کو مزید فائدہ ہوگاکہ اقدا ما ت کو سراہتے ہو ئے کہا ہے کہ پنجاب حکو مت کے ان اقدا ما ت دو رس نتائج مرتب ہو ں گے ۔

اٹک (مہتاب منیرخان سے )پنجاب حکومت فوری طور پر تنخواہوں اور پنشن مےں 15فےصد کا اعلان کر کے صوبے بھر کے ملا زمےن مےں پھےلی بے چےنی کا خاتمہ کر ے اگر پنجاب حکومت نے فوری طور پر 15فےصد کا نو ٹی فےکشن جاری نہ کےا تو اسلام آباد اور لا ہور مےں تارےخی احتجاج کر ےں گے ضلعی صدر اےپکا نو ر محمد اعوان وفاق کی جانب سے تنخواہوں مےں پندرہ فےصداعلان کے بعد دےگر صوبوں کے ملازمےن کی طرح پنجاب کے ملازمےن بھی شد ےد ما ےوسی اور بے چےنی کا شکار ہےںاےپکاکے ضلعی صدر نو ر محمد اعوان نے مےڈ ےا سے بات چےت کر تے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال بھی پنجاب حکومت نے تنخواہوں کے اضافے مےں پنجاب بھر کے ملازمےن کے ساتھ زےادتی کی اس بار پنجاب حکومت کو خبردار کر تے ہےں کہ فوری طور پر وفاق کی طرح پنجاب کے صوبائی ملازمےن کی تنخواہوں مےں اضافے کا نوٹی فےکشن جاری کر ے تاکہ مارچ کی تنخواہ کے ساتھ ملا زمےن کو پندرہ فےصد اضافی تنخواہ مل سکے اگر پنجاب حکومت نے نو ٹی فےکشن جاری کر نے مےں کسی بھی قسم کا تا خےری حربہ اپنا ےا تو اس بار پنجاب بھر کے ملازمےن اسلام آباد اور لا ہور کا رخ کر ےں گے اور اپنے جائز حقوق کے لےے کسی بھی قسم کی قر بانی سے درےغ نہےں کر ےں گے ےاد رہے پندرہ فےصد اضافے کے حوالے سے پنجاب بھر کے ملا زمےن مےں شدےد بے چےنی پا ئی جا تی ہے ۔

اٹک (مہتاب منیرخان سے ) ون ویلنگ کرنے والے 6 نو جوا نوں کو گرفتا ر کر کے مو ٹر سا ئیکل قبضہ میں لیکرمقدمہ درج کر لیا گیا ، تفصیلا ت کے مطا بق ڈی پی او رانا شعیب محمود کی ہدا یت پر ڈی ایس پی حضرو ضیغم عباس کی زیرنگرانی ایس ایچ او حضرو مظہر السلام اور اے ایس آئی پولیس چو کی غو ر غشتی حبیب الرحمان نے عوامی شکایات پر کہ کچھ اوباش نو جوا ن غازی بروٹھہ نہر کے سروس روڈ پر موٹرسائیکل ریسنگ اور ون ویلنگ کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں جس پر انہوں نے رنگے ہاتھوں دانش علی ولد پرویز سکنہ محلہ اشرف پورہ حضرو،عبدالقیوم ولد عبدالخالق سکنہ مغربی ڈھوک برہ زئی ،بلال احمد ولد محمد سلیم سکنہ لکوڑی، سیف علی ولد شوکت سکنہ ریتلہ منڈی ، عظمت شاہ ولد داو¿د شاہ سکنہ قطب بانڈی اور شاہ زیب اعوان ولد رفاقت اعوان سکنہ ہارون کوگرفتار کر کے موٹرسائیکل بھی قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا اہل علاقہ نے حضرو پولیس کی اس کاروائی پراٹک پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

اٹک (مہتاب منیرخان سے) ڈی پی او رانا شعیب محمود کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیںتھانہ پنڈیگھیب کے اے ایس آئی محمدعارف نے شراب فروش محمد جمیل ولد محمد منصف ساکن ڈھوک میاں حبیب تحصیل جنڈ ضلع اٹک سے 8 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، تھانہ صدر حسن ابدال کے اے ایس آئی مظہر حسین نے رب نواز ولد وارث خان ساکن میاں کلے پڑانگ تحصیل و ضلع چارسدہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ متعددگو لیا ں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
اٹک (مہتاب منیرخان سے) ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود نے روزانہ کی طرح آج بھی اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاکھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو سننا اور ان کا مناسب حل اور بر وقت کاروائی اور جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے تاکہ عوام الناس کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچایا جاسکے ، کھلی کچہری میں عوام سے درخواستیں موصول کرکے ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے گئے ڈی پی او اٹک نے تمام سرکل افسران اور تمام تفتیشی افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کو اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ پولیس ہمیشہ آپ کی جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات اپنی خدمات سرانجام دے گی اس موقع پر ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود نے کہا کہ ضلع اٹک کو فری کرائم زون بناناہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اٹک (مہتاب منیر خان سے) ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)محمد سلیم شہزا د نے کہاکہ تبدیلی سرکارکا بجلی کی قیمتوںمیں مزید اضافہ عوام پر مہنگائی کا ڈورون حملہ ہے حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے غریب عوام کی چیخیں نکال دی ہیں ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے تحصیل جنڈ ، پنڈی گھیب اور فتح جنگ کے مسلم لیگ (ن) کے وفو د سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ تبدیلی سرکار عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام کی مشکلات میں اضافہ کررہے ہیں نااہل حکمرانوں کا اپنی ناکامیوں کا بوجھ سابقہ حکومتو ں پر ڈال کر عوام کو جھوٹے سہانے خواب دیکھانے والوں کا یو م حساب قریب ہے بلدیاتی انتخابات تبدیلی سرکار کیلئے ریفرنڈم ثابت ہونگے عوام مہنگائی کے تحفہ دینے والوں کو کبھی معاف نہیں کرینگے ۔

اٹک (مہتاب منیرخان سے ) علاقہ چھچھ میں سود کی تیزی سے بڑھتی ہوئی لعنت اور سود خوروں کے خلاف ممتاز سماجی راہنما اور ممبر امن کمیٹی عمران خان نے اعلان جنگ کر دیا،پرہجوم پریس کانفرنس میں حضرو و چھچھ میں سود کے حرام اور غلیظ دھندے میں ملوث افراد کو اللہ اور اس کے رسول کا واسطہ دے ڈالا،سود، اللہ اور اس کے رسول کے خلاف اعلان جنگ ہے، سود کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے چھچھ کے علماءکرام ،سیاسی قائدین ،صحافی برادری اورمعززین علاقہ کی حمایت مانگ لی، دوران پریس کانفرنس آبدیدہ ہو گئے ،مقامی صحافی برادری کی طرف سے بھر پور تعاون اور حمایت کا اعادہ،تفصیلات کے مطابق علاقہ چھچھ تحصیل حضروضلع اٹک کے ممتازسماجی راہنما عمران خان نے چھچھ میں سود کی بڑھتی ہوئی لعنت اور حضرو میں محمد شفیق مغل نامی سود سے متاثرہ نوجوان کی خود سوزی کی کوشش کرنے پر اپنے سخت ردعمل میں سود خوروں کے خلاف اعلان جنگ کا طبق بجا دیاانہوں نے کہا کہ علاقہ چھچھ جسے کسی زمانہ میں جید علماءکرام دینی مدارس اور پرامن علاقہ کی وجہ سے ثمر قند بخارا کہا جاتا تھا بد قسمتی سے آج دولت کی فراوانی کے باعث سود جیسے ناسور نے اسے چنگل میں پھنسا لیا ہے جس سے شرفاءاور مجبور لوگ ا?ئے روز بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جس کی زندہ اور تازہ ترین مثال شفیق مغل ہے ایسے کئی افراد جو کہ خوف کے باعث ان سود خوروں کے خلاف آواز نہیں اٹھا رہے خداراہ اپنے اور چھچھ کے دیگر سود سے متاثرہ لوگوں پر رحم کھاتے ہوئے ایسے لوگوں کو بے نقاب کریں تاکہ کئی قیمتی جانیں ضیائع سے بچ سکیں عمران خان نے انتہائی دکھی د ل اور آبدیدہ ہو کر چھچھ کے علماءکرام ،سیاسی قائدین اور خاص طور پر مقامی صحافی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس عظیم جہاد میں میرے شانہ بشانہ چلیں انہوں نے اعلان کیا کہ میری زندگی کا سب سے بڑا مقصد چھچھ اور حضرو شہر کے باسیوں کو سود خوروں کے چنگل سے نجات دلانا ہے اور اس عظیم مقصد کیلئے اپنی آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھوں گا ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ان شاءاللہ آئندہ جمعہ چھچھ بھر کی تمام مساجد میں جمعہ کے خطبات میں خطیب صاحبان سود کے خلاف بیانات دیں اور ممکن ہے اسی روز سہ پہر 3 بجے بلدیہ ہال حضرو میں ایک عظیم الشان سیمینار اور ریلی کا انعقاد بھی متوقع ہے۔