وزیراعظم مانع حمل پر ٹیکس ختم کریں، شہزاد رائے کا مطالبہ

معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے وزیر اعظم عمران خان سےمطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مانع حمل پر ٹیکس ختم کریں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں شہزاد رائے نے کہا کہ 17 فی صد شادی شدہ جوڑے مانع حمل استعمال کرنا چاہتے ہیں مگر ان کی رسائی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مانع حمل دواؤں پر ٹیکس لگانے سے آبادی میں اضافے کی شرح کنٹرول کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

شہزاد رائے نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ مانع حمل پر ٹیکس ختم کریں اور یہ پیغام دیں کہ آبادی میں تیزی سے اضافہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین کی پاکستان میں سفیر اینڈرولا کیمی نارا نے کہا ہے کہ جوڑوں کو اپنے بچوں کی تعداد کا تعین کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، یہ ان کا بنیادی حق ہے اور اس سے پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کا مسئلہ حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

https://jang.com.pk/news/1052012