حکومت پنجاب کا بیس گریڈ میں ترقی پانے والے کالجز کے افسران کی تعناتی کے لیے ریکارڈ طلب۔ ڈیرہ کے ڈائریکٹر کالجز کو ڈی پی ائی جبکہ پرنسپل کلیم خان لغاری کو ڈائریکٹر کالجز لگانے کا فیصلہ۔ سٹاف کی طرف سے پرنسپل کو مبارک بادی کی دعوت۔

راجن پور( ڈسڑکٹ رپوٹرر) حکومت پنجاب کا بیس گریڈ میں ترقی پانے والے کالجز کے افسران کی تعناتی کے لیے ریکارڈ طلب۔ ڈیرہ کے ڈائریکٹر کالجز کو ڈی پی ائی جبکہ پرنسپل کلیم خان لغاری کو ڈائریکٹر کالجز لگانے کا فیصلہ۔ سٹاف کی طرف سے پرنسپل کو مبارک بادی کی دعوت۔ ان شاء اللہ ذمہ داری ملی توا حسن طریقہ سے نبھاوں گا۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے گزشتہ ہفتہ کو انیس گریڈ سے بیس گریڈ میں ترقی پانے والے کالجز ونگ کے افسران کی گریڈ کے مطابق پوسٹنگ کرنے کے لیے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب سید جاوید خان بخاری نے ساوتھ پنجاب میں ڈی پی ائی کی نئی اسامی کی منظور دیتے ہوئے ترقی پانے والے ملازمین کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے ڈائریکٹر کالجز کو ڈی پی ائی پنجاب جبکہ پرنسل سردار کلیم اللہ خان لغاری کو ڈائریکٹر کالجز بنائے جانے کا امکان ہے۔ دوسری طرف سٹا ف کی طرف سے ان کی پروموشن اور ممکنہ تقرری کے پیش نظر پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں پروفسیر نسیم خان چانڈیہ۔ پروفیسر ممتاز حسین۔ ڈاکٹر جاوید اختر۔ سجاد احمد احمدانی۔پروفیسر ایاز احمد سرگانی ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل کلیم خان لغاری نے کہا اگر ذمہ داری ملی تو بااحسن طریقہ سے نبھاوں گا۔ ڈیرہ۔ راجن پور۔ تونسہ سمیت ڈویژن بھر تعلیمی پسماندگی کو ختم کرتے ہوئے اداروں کے درمیان بہترین ریلشن شپ قائم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔