حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کے مسائل ان کی دیلز پر حل کرنے کے لیے کمشنر ڈیرہ کا جام پور کا دورہ۔ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کرنے کے علاوہ ٹی ایم اے ہال میں کچہری لگائی۔ مختلف محکموں کے خلاف ملنے والے شکایت پر درخواستوں کی سماعت کی۔


راجن پور( ڈسڑکٹ رپوٹرر) حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کے مسائل ان کی دیلز پر حل کرنے کے لیے کمشنر ڈیرہ کا جام پور کا دورہ۔ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کرنے کے علاوہ ٹی ایم اے ہال میں کچہری لگائی۔ مختلف محکموں کے خلاف ملنے والے شکایت پر درخواستوں کی سماعت کی۔ ڈی پی ایس جام پور کے پرنسپل کی جنسی ہراسمنٹ کے خلاف اساتذہ کی ملاقات۔ ڈپٹی کمشنر کو ذمہ داری سونپ دی۔ تفصیل کے مطابق کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چھٹہ نے


ایک روزہ دورہ پر جام پور کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے ہائی سکول طلائی والا۔ اسلامیہ ہائی سکول جام پور کا اچانک دورہ کیا۔ کلاس روم میں بچوں سے تعلیمی حالت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر۔ اے سی جام پور۔ سی ای او تعلیم۔ ڈی ای او ملک عبدالحمید۔ ذوالفقارعلی ملغانی۔ سمیت دیگر تعمیر نو کے محکموں کے افسران موجود تھے۔ انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔ جہاں پر ڈائیلاسز سنٹر۔ ٹراما سنٹر سمیت دیگر وارڈ کا معانہ کیا۔ بعد ازاں ٹی ایم اے کے جناع ہال میں کھلی کچہری میں خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کے مسائل ان کی دیلز پر حل کیے جائیں۔ نئے رہاشی کالونی پر حکومت نے پابند ی عاہد کر دی ہے تاہم قانون پر عمل درامد نہ کرنے اور کالونی رجسٹرڈ نہ کرانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ ڈی پی ایس سکول کے پرنسپل کی طرف سے سکول میں خواتین اساتذہ کو جنسی ہراسمنٹ پر خواتین اساتذہ کے وفد نے کمشنر سے ملاقات کرکے پرنسپل کے خلاف شکایت کے انبار لگادیے جس پر کمشنر نے ڈپٹی کمشنر۔ اسٹنٹ کمشنر جام پور کو معاملہ کا جائزہ لے کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں سب ڈویژ ن جام پور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

=================

راجن پور( ڈسڑکٹ رپوٹرر) حکومت پنجاب کا بیس گریڈ میں ترقی پانے والے کالجز کے افسران کی تعناتی کے لیے ریکارڈ طلب۔ ڈیرہ کے ڈائریکٹر کالجز کو ڈی پی ائی جبکہ پرنسپل کلیم خان لغاری کو ڈائریکٹر کالجز لگانے کا فیصلہ۔ سٹاف کی طرف سے پرنسپل کو مبارک بادی کی دعوت۔ ان شاء اللہ ذمہ داری ملی توا حسن طریقہ سے نبھاوں گا۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے گزشتہ ہفتہ کو انیس گریڈ سے بیس گریڈ میں ترقی پانے والے کالجز ونگ کے افسران کی گریڈ کے مطابق پوسٹنگ کرنے کے لیے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب سید جاوید خان بخاری نے ساوتھ پنجاب میں ڈی پی ائی کی نئی اسامی کی منظور دیتے ہوئے ترقی پانے والے ملازمین کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے ڈائریکٹر کالجز کو ڈی پی ائی پنجاب جبکہ پرنسل سردار کلیم اللہ خان لغاری کو ڈائریکٹر کالجز بنائے جانے کا امکان ہے۔ دوسری طرف سٹا ف کی طرف سے ان کی پروموشن اور ممکنہ تقرری کے پیش نظر پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں پروفسیر نسیم خان چانڈیہ۔ پروفیسر ممتاز حسین۔ ڈاکٹر جاوید اختر۔ سجاد احمد احمدانی۔پروفیسر ایاز احمد سرگانی ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل کلیم خان لغاری نے کہا اگر ذمہ داری ملی تو بااحسن طریقہ سے نبھاوں گا۔ ڈیرہ۔ راجن پور۔ تونسہ سمیت ڈویژن بھر تعلیمی پسماندگی کو ختم کرتے ہوئے اداروں کے درمیان بہترین ریلشن شپ قائم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔