رات کی تاریکی میں دونامزد اور دو نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کرکے کنواری انیس سالہ دوشیزہ اغواء کرلی۔ نقد تین لاکھ اور بارہ ہزار پانچ سو روپے کے طلائی زیورات بھی ساتھ لے اڑے۔ واپسی کے وعدہ کے بعد منحرف ہو گئے۔

راجن پور (ڈسڑکٹ رپوٹرر) رات کی تاریکی میں دونامزد اور دو نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کرکے کنواری انیس سالہ دوشیزہ اغواء کرلی۔ نقد تین لاکھ اور بارہ ہزار پانچ سو روپے کے طلائی زیورات بھی ساتھ لے اڑے۔ واپسی کے وعدہ کے بعد منحرف ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی۔ تٖفصیل کے مطابق غلام شبیر ولد منظور احمد سٹھاری نے بتایا کہ اپنی بیٹی سبحانہ کو نکاح محمد تنویر ولد عبدالمجید سے کر دیا تھا لیکن رخصتی نہ ہوئی۔رات کو حسب معمول سو گئے صبح بیدار ہو ئے تو بیٹی کا گھر کا دروازہ کھلا ہواتھا۔ بیٹی غائب تھی۔ تلاش کے لیے گئے توبتایا گیا کہ توقیر احمد۔ نازک۔ دونامعلوم ملزمان گیری ڈبہ میں لے جارہے تھے۔ بیٹی نقد تین لاکھ روپے اور بارہ ہزار پانچ سو روپے زیوارت بھی پہنے ہوئے تھی۔ ملزمان نے واپسی کو وعدہ کیا لیکن اب منحرف ہو گئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کر دی۔ اسی طر ح اشتہاری ملزم احمد بخش ولد اقبال کو شاہ بخش ولد احمد خان دکز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ احساس پروگرام کی رقم ہضم کرنے پر وقاص موبائل سنٹر کے مالک افتخار احمد۔ احسن گلفاز کے خلاف صغراں بی بی زوجہ اللہ ڈیوایا سکھانی کی مدعیت میں زیر دفعہ406/420ت۔ پ مقدمہ درج کیا گیا