وزیر بلدیات سندھ کی ہدایات پر واٹر بورڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی متعدد شکایات کا خاتمہ کردیا۔

کراچی:- ( ) وزیر بلدیات سندھ کی ہدایات پر واٹر بورڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی متعدد شکایات کا خاتمہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ، وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کی خصوصی ہدایات اور ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کی زیر نگرانی واٹر بورڈ عملے نے ہنگامی بنیادوں پر موثر اقدامات کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی متعدد شکایات کا خاتمہ کردیا، اس سلسلے میں واٹر بورڈ نے ناظم آباد بلاک 4 سے متصل مجاہد کالونی میں دھسنے والی اٹھارہ انچ قطر کی سیوریج لائن کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا، جس سے مجاہد کالونی سے متصل علاقے میں سیوریج کا نظام مکمل طور پر بحال ہوگیا،

Jeeveypakistan.com

دوسری جانب رکنِ صوبائی اسمبلی صداقت حسین کی جانب سے موصول ھونے والی شکایات پر واٹر بورڈ حکام نے اورنگی ٹاؤن یو۔سی 19 معظم مسجد لنک روڈ پر اوور فلو کی شکایت حل کروادی، رکنِ صوبائی اسمبلی صداقت حسین نے اورنگی ٹاؤن کی مزید مختلف یوسیز میں ناکارہ سیوریج لائنوں کو تبدیل، رنگ سلیب اور کورز لگوانے پر واٹر بورڈ حکام نے انہیں یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ انکے حلقے میں مزید کام جلد از جلد کروایا جائیگا، لیاری ٹاؤن سیکٹر 18 حاجی میر محمد روڈ پر لائن کی صفائی کرواکر لائن کو کلیئر کردیا گیا ہے، لیاری ٹاؤن یو۔سی 2 بلال مسجد روڈ دریا آباد سیوریج اور فلو کا خاتمہ کردیا گیا، لیاری یو۔سی 4 اور 6 کے بغدادی، شاہ بھٹائی روڈ نیا آباد میں سیوریج شکایات کا خاتمہ جبکہ شاہ ولی اللہ روڈ، فدا حسین روڈ میں رنگ سلیب اور کورز لگوائے گئے

Jeeveypakistan.com

، گولی مار سادی ٹاؤن میں مین ہولز پر رنگ سلیب اور کورز بھی لگائے گئے ہیں، جبکہ پی۔ایس 127 یو۔سی 41 میں سیوریج کا کام جاری ہے جو جلد مکمل کرلیا جائے گا، لانڈھی اور گلشن مارکیٹ کے اطراف میں مختلف سیوریج شکایات کا خاتمہ کردیا گیا، اورنگی ٹاؤن یو۔سی 26 میں طوری بنگش کالونی کی مختلف جگہوں پر اوورفلو کی شکایت حل کروادی گئی ہے، ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان مسلسل تمام کاموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں، اس موقعے پر ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ وزیر بلدیات سندھ اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ کی خصوصی ہدایات پر واٹر بورڈ نے اپنے تمام وسائل استعمال کرکے شہریوں کو نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی متعدد شکایتوں کا خاتمہ کردیا ہے، دوسری جانب ناظم آباد سب ڈویژن کی اسسٹنٹ کمشنر زینب جہنداد نے ناظم آباد بلاک 4 میں سیوریج لائن کے جاری کام کا معائنہ کرتے ہوئے ایم ڈی واٹر بورڈ، چیف انجینئر سیوریج اور لیاقت آباد زون کے افسران و ملازمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ واٹر بورڈ نے قلیل مدت میں ہنگامی بنیادوں پر کام مکمل کرکے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔