کویت نے گھریلو ملازمین بھرتی کرنے والے 44 بیورو دفاتر کو معطل کردیا، وزیر مملکت برائے اکنامک افیئرز مریم العقیل کا اعلان

رپورٹ…  طارق اقبال (بیورو چیف کویت)
کویت نے گھریلو ملازمین بھرتی کرنے والے 44 بیورو دفاتر کو معطل کردیا ۔وزیر مملکت برائے اکنامک افیئرز مریم العقیل کا اعلان۔کویتی وزیر کا کہنا ہے کہ کویت میں گھریلو ملازمین کے حوالے سے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا گھریلو ملازمین کے حوالے سے جو شکایات سامنے آرہی ہیں یا قوانین کی خلاف ورزی کی شکایات سامنے آتی ہیں ان پر فوری اور سخت ایکشن لیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے کسی قسم کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے کوئی ایسی تمام گھریلو ملازمین کو فوری طور پر ان کے اصل ملک واپس بھیج دے گا جن کے بارے میں یہ حقائق سامنے آئے کہ وہ انڈر ایج ہیں یہ شکایات سامنے آئی ہے کہ بعض گھریلو ملازمین کی بھرتی میں قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے لہذا 44 بیورو دفاتر کو معطل کر دیا گیا ہے اور اگر مزید شکایت آئی تو نرمی نہیں برتی جائے گی کوئی رعایت نہیں ہوگی ۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ڈپارٹمنٹل ٹیم تیار کی گئی ہے جو صورت حال کا جائزہ لے گی اور شکایات ہر فو ری ایکشن ہوگا گزشتہ اپریل میں پانچ سیکٹر ز  پر خصوصی توجہ دی گئی تھی۔




ان سیکٹرز میں سے انتظامی سپورٹ،گھریلو ملازمین کی مصالحت،انسپیکشن لائسنسنگ نمایاں ہیں اور یہاں پر وائس قوائد و ضوابط کو اہمیت دی جاتی ہے گھریلو ملازمین کے حقوق کا تحفظ کویت کی حکومت کے نزدیک اہمیت کا حامل معاملہ ہے لہذا بھرتی کرنے والا کوئی بھی بیورو اگر گھریلو ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام رہتا ہے یا شکایت سامنے آتی ہیں اس کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے گھریلوملازمین مثلاً میڈ کا تبادلہ یا فروخت انتہائی اہم معاملہ ہے اور اس پر سختی سے قانون  کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔