75

کویت میں کسٹمز حکام نے بھاری مالیت کی ممنوعہ ادویات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

کویت   (رپورٹ  : طارق اقبال ) کسٹمز حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ ادویات کی بھاری کھیپ پکڑلی ممنوعہ ادویات کی بڑی مقدار کویت میں اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا کسٹمز حکام نے دس ملین پیکٹ قبضے میں لیے ہر پیکٹ میں 225 ممنوعہ ادویات کی گولیاں تھیں۔ کویت کسٹمز ڈائریکٹریٹ جنرل کے ڈائریکٹر جمال ال جلاوی کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق ممنوعہ ادویات کو کویت کی شیوخ پورٹ پر قبضے میں لیا گیا ممنوعہ ادویات  کنٹینر میں اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی ان ممنوعہ ادویاٹ کو  میڈیکل اور الیکٹریکل ایکوئپمنٹ کی آڑ میں اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی اور اس غیرقانونی کوشش کو عین وقت پر پکڑ کر کسٹم حکام نے  اسمگلنگ  کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں