42

کویتی وزارت خارجہ سے وابستہ میڈم ماجدہ خالد الازہر کی نمائندہ جیوے پاکستان طارق اقبال سے خصوصی گفتگو

کویتی وزارت خارجہ سے وابستہ میڈم ماجدہ خالد الازہر نے جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے بیورو چیف کویت طار ق اقبال سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کویت میں منعقد ہونے والی پہلی انٹرنیشنل کویتی پاکستانی مینگو فیسٹیول نمائش کا انعقاد انتہائی خوش آئند اور کامیاب رہا ہے ۔اس مینگو فیسٹیول کو کویت اور باہر سے آنے والی شخصیات نے بے حد پسند کیا اور شرکاء نے اس ایونٹ میں اپنی شرکت کو یادگار قرار دیا ہے ہمیں خوشی ہے اس طرح کا فیسٹیول نہایت کامیابی سے منعقد ہوا اور اس نے مقبولیت حاصل کی فیسٹول میں آنے والے لوگ اچھی یادیں ساتھ لے کر گئے اب یقین کیا جا سکتا ہے کہ آنے والے وقت میں اس طرح کے مینگو فیسٹیول باقاعدگی کے ساتھ منعقد کیے جاتے رہیں گے میں اگلی مرتبہ اس سے بھی زیادہ لوگ اس طرح کے مینگو فیسٹول میں شریک ہونگے انہوں نے کہا کہ ایسے فیسٹول لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں آپس میں خوشیاں بانٹنے کا موقع فراہم کرتے ہیں پاکستان اور کویت کے عوام ایک دوسرے کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں