سندھ میں 83 فیصد افراد کو کرونا وائرس سے بچاؤ کا ایک ڈوز جب کے 56 فیصد افراد کو 2 ڈوز لگائے گئے ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ صوبے کے 11 لاکھ طالب علموں کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔ اجلاس میں آگاہی

سندھ میں 83 فیصد افراد کو کرونا وائرس سے بچاؤ کا ایک ڈوز جب کے 56 فیصد افراد کو 2 ڈوز لگائے گئے ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ

صوبے کے 11 لاکھ طالب علموں کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔ اجلاس میں آگاہی

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس۔

کراچی: 16 فروری 2022

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ، سیکریٹری اسکول غلام اکبر لغاری، سیکریٹری خوراک راجا خرم، جب کے تمام ذویزنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے وڈیو لئنک کے زریعے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں جاری کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم، تعلیمی اداروں میں جاری ویکسینیشن مہم، قیمتوں پر کنٹرول اور ڈسٹرکٹ رکروٹمنٹ کمیٹی کے حوالے سے بریفگ دی گئی۔

اجلاس میں کروناوائرس ویکسینیشن مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری صحت نے بتایا کہ صوبے میں اب تک 2 کرور 84 لاکھ 41 ہزار افراد کو ویکسینیشن کا ایک ڈوز لگایا گیا ہے جب کہ صوبے میں 1 کروڑ 62 لاکھ 81 ہزار افراد کو کرونا وائرس سے بچا کی ویکسین کے دونوں ڈوز لگائے گئے ہیں۔ اجلاس میں محکمہ اسکول ایجوکیشن اور کالیج ایجوکیشن کے حکام نے بتایا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں اب تک 11 لاکھ 18 ہزار طالب علموں کی ویکسینیشن کی گئی ہے جن میں سے سرکاری اسکولوں میں 6 لاکھ 80 ہزار، پرائیویٹ اسکولوں میں 2 لاکھ 60 ہزار جب کہ صوبے کے کالیجز میں 1 لاکھ 78 ہزار طلباء کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن لگائی گئی ہے۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں طلباء کی ویکسینیشن میں مسائل ہو رہے ہیں جس پر چیف سیکریٹری سندھ نے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ویکسینیشن کا پابند بنایا جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ڈور ٹو ڈور ویکسینیشن مہم سے ٹارگیٹ کو حاصل کرنے میں مدد ملی ہے اور اب تک صوبے میں 83 فیصد آبادی کو کرونا وائرس کا ایک ڈوز جب کے 56 آبادی کے دونوں ڈوز کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہونے مزید کہا کہ صوبے میں 6 لاکھ افراد کو بوسٹر ڈوز بھی لگایا گیا ہے۔

اجلاس میں ضروری اشیاء کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ نے تمام ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ آٹے سمیت ضروری اشیاء کی قیمتوں پر نظر رکھیں اور منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کریں۔ اجلاس میں سیکریٹری خوراک نے بتایا کہ صوبے میں آٹے کی قیمتوں پر کنٹرول کیا گیا ہے اور صوبے کی ملوں کو کوٹا کے حساب سے گندم بھی فراہم کی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گندم خریداری کا ٹارگیٹ مکمل کیا جائے اور تمام ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سیکریٹری خوراک سے مل کر باردانہ کے متعلق اجلاس کریں۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کا تمام ڈپٹی کمشنر کو ضلعی رکروٹمنٹ کمیٹی کے اجلاس بلانے کی ہدایت کی اور محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کو ڈی آر سی کا شیڈیول جاری کرنے کی ہدایت کی۔

جاری کردہ۔
فرحت امتیاز
ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر برائے
چیف سیکریٹری سندھ