میرپورخاص کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ دارالعلوم امینیہ گلشن مسجد تھامس آباد میں نویں سالانہ ختم بخاری شریف کی تقریب

میرپورخاص کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ دارالعلوم امینیہ گلشن مسجد تھامس آباد میں نویں سالانہ ختم بخاری شریف کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خاص شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمدحسن آف لاہور تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام کا کہنا تھا کہ دینی درسگاہوں سے اسلام کا وقار بلند ہورہا ہے اور اس سے فارغ التحصیل ہونے والے طالب علم دنیا بھر میں دین کی تبلیغ اور بچوں کو دینی علوم سے آراستہ کر رہے ہیں اور آپ سب کی کوششوں اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے مستقبل میں اسلام دنیا بھر میں غالب ہوگا انہوں نے مزید کہاکہ اسی وجہ سے دینی مدارس اسلام دشمن قوتوں کے لئے خوف کی علامت ہیں جسکی وجہ سے یہود و نصاریٰ مدارس اور اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں انشاء اللہ مسلمان متحد ہوکر ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے انہوں نے جامعہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طالب علموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نا صرف اپنے علم کو آگے بڑھائیں بلکہ اسلام کی بالادستی کے لئے بھی اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر جامعہ کے 8 طلبہ جن میں مولوی محمد اسامہ خارانی، مولوی محمد عمر،مولوی محمد حسن،مولوی شفیق الرحمان، مولوی عبدالحفیظ،مولوی تاج محمد، مولوی اسدعلی، مولوی وقار احمد کو ترلیم مکمل کرنے پر اسناد سے نوازا گیا تقریب میں حضرت مولانا زبیر احمد صدیقی، استاد القراء حضرت مولانا قاری عبدالرشید، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ، حضرت مولانا عبیداللہ انور،جامعہ کے مہتمم حضرت مولانا محمد ہاشم، حضرت مولانا ارشد اسحاق، حضرت مولانا سہیل غنی سمیت دیگر جید علماء کرام اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

میرپورخاص== تحسین اجمد خان.