پاکستانی کاروباری شخصیت (جے اینڈ جے) ٹرانسپورٹ کمپنی کے ڈائریکٹر اور سینئر ر رہنما منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا جمشید راشد کی جانب سے ان کے بھائی عامر راشد کی شادی کی خوشی میں دعوت کا اہتمام کیا گیا۔


رپورٹ: محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا۔
==================

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے سینئر ر رہنما جمشید راشد کی جانب سے ان کے بھائی کی شادی کی خوشی میں ویانا کے مقامی ہوٹل میں دعوت کا اہتمام کیا گیا۔ دعوت میں خصوصی طور پر سفیر پاکستان جناب آفتاب احمد کھوکھر اور سیاسی و سماجی رہنماؤں منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے

ذمہ داران عہدے داران اور معززین دوستوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سفیر پاکستان جناب آفتاب احمد کھوکھر اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے جمشید راشد کے بھائی عامر راشد دولہا اور دلہن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار اور مبارکباد پیش کی گی۔ اس موقع پر خصوصی طور پر ترکی اور پاکستانی کھانوں سے لوگوں کی تواضع کی گئی۔ آخر میں جمشید راشد کی جانب سے سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر اور دوستوں کا کا شادی کی دعوت میں میں آنے کا شکریہ ادا کیا گیا۔