جیکب آباد میں سندھ ترقی پسند پارٹی کا ڈاکٹر نوشین کاظمی اور نمرتا کماری کے مبینہ قتل اور قاضی احمد واقع کیخلاف احتجاج، پریس کلب کے سامنے دھرنا

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔

جیکب آباد میں سندھ ترقی پسند پارٹی کا ڈاکٹر نوشین کاظمی اور نمرتا کماری کے مبینہ قتل اور قاضی احمد واقع کیخلاف احتجاج، پریس کلب کے سامنے دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جیکب آباد میں سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر نوشین کاظمی اور نمرتا کماری کے مبینہ قتل اور قاضی احمد واقع کے خلاف ایس ٹی پی ہاؤس سے ایک احتجاجی جلوس نظام مستوئی، سید علی شاہ، محمد عمر، خادم سرکی اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر شہر میں مارچ کیا اور پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے رہنماؤں نے خطاب کرتے

Jeeveypakistan.com

ہوئے کہا کہ یونیورسٹیوں میں طالبات کو ذیادتی کا نشانہ بناکر بلیک میل کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں، انہوں نے کہا کہ قاضی احمد کے قریب نواب ولی محمد میں محسن زرداری نے اپنے غنڈوں کے ساتھ حملہ کرکے 5بے گناہ افراد کو قتل کیا لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹیوں میں طالبات کو تحفظ فراہم کیا جائے اور واقعات کی شفاف تحقیقات کرکے ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے اورقاضی احمد واقع میں ملوث دہشت گردوں کو فلفور گرفتار کیا جائے۔