قصور اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے نقدی،موبائل فون،موٹر سائیکلیں،طلائی زیورات و دیگر سامان سے شہریوں کو محروم کردیا

قصور اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے نقدی،موبائل فون،موٹر سائیکلیں،طلائی زیورات و دیگر سامان سے شہریوں کو محروم کردیا۔ محمد اعظم نے پولیس تھانہ گنڈا سنگھ والا میں اطلاع دی ہے کہ تین نامعلوم گھر میں داخل ہوئے ہیں اور گھر والوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر گھر سے لاکھ روپے نقدی،موٹر سائیکل،موبائل فون اور تین تولہ طلائی زیورات لوٹ کر موقع سے فرا رہوگئے ہیں۔نعمان نے پولیس تھانہ کھدیاں میں اطلاع دی ہے کہ ڈھنگ شاہ کے قریب دوکس آئے اور اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھین کرلے گئے۔ابوسفیان نے پولیس تھانہ پتوکی میں اطلا ع دی ہے کہ تین سے چار کس گن پوائینٹ پر مجھ سے نقدی اور موبائل فون چھین کرلے گئے ہیں۔اکرم نے پویس تھانہ صدر میں اطلاع دی ہے کہ پیرو والا روڈ پر میری دوکان سے نقب لگا کر نامعلوم چور پچیس ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے ہیں۔نامعلوم کالر نے پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن میں اطلاع دی ہے کہ گھنیکے کے کے قریب نامعلوم نے موبائل فون چھین لیا ہے۔عارف نے پولیس تھانہ کھڈیاں میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ جودھ سنگھ والا میں میرے زرعی رقبہ سے نامعلوم چورپندرہ ہارس پاور کی موٹر چوری کرکے لے گئے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)