نوکوٹ واقعہ انسانیت کے نام پر شرمناک دھبہ ہے

نوکوٹ واقعہ انسانیت کے نام پر شرمناک دھبہ ہے۔ ریاستی اداروں کی مبینہ نااھلی اورغفلت کے سبب واقعہ رونما ہوادرندگی اور حیوانیت کا مظاھرہ کرنے والے درندوں کو سرعام عبرت کا نشانہ بنایا جائے۔حوا کی بیٹیوں کی عزت پامال کرنے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔واقعہ کی اعلی سطحی جوڈیشل شفاف انکوائری کرکے ملوٹ وحشی درندوں اور سہولت کاروں کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الہی مغل اور صدر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی میرپورخاص عاصم شیخ نے گذشتہ دنوں نوکوٹ میں دو خواتین کے ساتھ پیش آنے والے آبروریزی کے اندوہناک واقعہ پر اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ جماعت اسلامی کے راہنماؤں نے مزید کہا کہ معاشرے میں اس طرح کے واقعات کا سد باب کرنے اور مکمل روک تھام کے لئے اسلامی سزاؤں کانفاذ ناگزیر ہوچکا ہے۔موجودہ عدالتی نظام بااثر اور طاقتور افراد کیلئے سہولت کار بن چکا ہے

میرپورخاص ==تحسین احمد خان