56

حادثے کے ذمہ دار اکبر ایکسپریس کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور قرار

صادق آباد میں ہونے والے ریلوے حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ہے،  جس کے مطابق اکبر بگٹی  ایکسپریس کے حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اکبر بگٹی ایکسپریس کے لئے لائن نمبر3 کارڈ بناتے وقت کانٹا پھنس گیا تھا اکبر بگٹی  ایکسپریس کو روکنے کے لیے سگنل ریڈ کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق  اکبر بگٹی  ایکسپریس کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور نے سرخ آؤٹر سگنل نظرانداز کردیا جو حادثے کا باعث بنا ۔مال گاڑی کو صبح 4 بج کر پندرہ منٹ پر  لائن نمبر چار پر کھڑا کیا گیا تھا ۔اکبربگٹی ایکسپریس کو 400 میٹر دور سگنل دے کر روکا گیا تھا لیکن ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے ٹرین 04:32 پر مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں