جج ویڈیو اسکینڈل کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر : چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 16جولائی کو سماعت کرے گا

ملک اور بیرون ملک تو جہ حاصل کرنے والا جج ویڈیو سکینڈل کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گیا ہے۔پاکستان کے چیف جسٹس جناب جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 16 جولائی کو مقدمہ کی سماعت کرے گا ۔سپریم کورٹ کی جانب سے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز،  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور راجہ ظفر الحق اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں ۔سپریم کورٹ میں ویڈیو لیکس معاملے پر سماعت کا فیصلہ ایک شہری اشتیاق احمد کی دائر کردہ درخواست پر کیا گیا ۔درخواست گزار نے ویڈیو لیک معاملے کی آزادانہ ایڈیشنل انکوائری کی استدعا کر رکھی ہے۔