رحیم یار خان ٹرین حادثہ پر مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا اظہارِ افسوس

کرا چی : وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلا عا ت قا نو ن و اینٹی کرپشن بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے رحیم یا ر خا ن ٹرین حا دثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر پر افسو س کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ٹرین حادثہ کس کی غفلت اور لا پر واہی کی وجہ سے ہوا، اس کی تحقیقا ت مکمل ہونی چاہیئے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ شیخ رشید سیاست چمکانے اور چکنی چپڑی با تو ں کے بجائے ریلوے کے نظام پر توجہ دیں شیخ رشید کی انتظامی نااہلی ریلوے حادثات کی صو ر ت میں سامنے آرہی ہےں شیخ رشید ٹیلی ویژن چینلز پر زبان کے خو ب جوہر دکھانے کے بجائے ریلوے کے نظا م کو درست کریں۔

مشیر اطلا عا ت نے مزید کہا کہ رحیم یار خان میں ٹرین حادثہ ریلوے انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے جائے حادثہ پر پہنچنے کے بجائے شیخ رشید زبانی جمع خرچ سے کام چلا تے رہتے ہیں تحریک انصاف کی نااہل حکومت نے ہر شعبہ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔مر تضیٰ وہا ب نے کہا کہ سندھ حکومت ٹرین حادثہ کے زخمیوں کا علاج معالجہ کرے گی اور ٹرین حادثہ کے متاثرین کے لیے سندھ حکومت مکمل تعاون کرے گی۔وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات قا نو ن و اینٹی کرپشن بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے کہا کہ تحریک انصا ف کی نا م نہا د حکومت نے اداروں کو بر با د کر نے کا بیڑ ہ اٹھا یا ہو ا ہے ۔




بد امنی ،بے رو زگا ر ی اور عوا می مسائل میں اضا فہ اس کی ناکامی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی ادا رو ں پر تو جہ دینے کے بجا ئے سیا سی انتقا م کی رو ش پر چل رہی ہے جس کے با عث عوامی مسائل دن بدن بڑ ھ رہے ہیں ۔علا وہ ازیں مشیر اطلا عا ت نے حا دثے میں ہلا ک و زخمی ہو نے والو ں کے اہل خا نہ سے اظہا ر تعزیت اور ان کی جلد صحتیا بی کی دعا کی ۔