عرب ممالک کے لوگ بھارت کو ’شاہ رخ خان کے ملک‘ کے نام سے جانتے ہیں

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان سے متعلق ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ایک مداح نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے بارے میں عرب ملک شام سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
مداح نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ ایک پہچان تو انڈیا کی عرب دیشوںمیں میں ہے شاہ رخ خان‘۔
مداح نے مزید لکھا کہ’ دنیا کی 80 فیصد آبادی انڈیا کو ( شاہ رخ خان کے ملک کے نام ) سے جانتی ہے‘۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلاگر شام کے کچھ بچوں سے پوچھتا ہے کہ کیا وہ ہند یا انڈیا کے بارے میں جانتے ہیں؟
بلاگر کے اس سوال پر بچے کوئی خاص ردِ عمل نہیں دیتے۔
لیکن جیسے ہی بلاگر ان بچوں سے پوچھتا ہے کہ کیا وہ شاہ رخ خان کو جانتے ہیں؟
تو وہ بچے خوشی سے کھلکھلاتے ہیں اور زور سےاداکار کے نام کا نعرہ لگاتے ہیں۔
جوبھارتی بلاگر اس ویڈیو میں بچوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نظر آرہا ہے، اسی بالاگر کی ایک اور ویڈیو فیس بک پر بھی وائرل ہے۔
فیس بک پر وائرل ویڈیو میں بلاگر نے بتایا ہے کہ شام میں انہیں شاہ رخ خان نے بچا رکھا ہے، شام میں آپ کو پولیس روکے یا کوئی بھی روکے شاہ رخ خان کا نام سنتے ہی چھوڑ دیتے اور بڑی عزت دیتے ہیں۔
بلاگر کا کہنا ہے کہ شام میں جتنے شاہ رخ خان کے مداح ہیں شاید اتنے بھارت میں بھی نہیں ہیں۔