ورلڈ کپ کے فائنل میں کرکٹ کی نئی تاریخ رقم ہوگی

ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں نئی تاریخ رقم ہوگی ۔دونوں ٹیموں میں سے جو بھی جیتے گا وہ پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی اٹھائے گا ۔27 سال بعد ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والی انگلش ٹیم ٹرافی اٹھانے کے لیے فیورٹ قرار دی جا رہی ہے ۔انگلینڈ کی ٹیم نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 27 سال بعد ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا انیس سو بانوے کے فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ جیتا تھا ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8وکٹوں سے شاندار شکست دی۔کپتان مورگن نے 45 اور جو روٹ نے 49 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے سیمی فائنل کے دوران بارش کی پیشگوئی غلط ثابت ہوئی ۔آسٹریلیا کی شکست کے ساتھ ہی آسٹریلیا کا آٹھ میں ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور ہو گیا ۔انگلینڈ کے ہاتھوں روایتی حریف آسٹریلیا کی ذلت آمیز شکست سے انگلش مائوں کو بھرپور تفریح حاصل ہوئی جب کہ سہیل بھی تماشائی شدید مایوس نظر آئے انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو دو سو تیس223 رنز کر ڈیل کر دیا۔انگلینڈ کی ٹیم نے مجموعی طور پر ورلڈ کپ میچوں سی مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے مسلسل دوسرے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔اتوار کو لارڈز میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا فائنل ہوگا جو ٹیم بھی جیتے گی وہ ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کرے گی۔