ہانیہ عامر پاکستان فلم ٹی وی کی مشہور اور کامیاب اداکارہ

ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی مشہور خوبصورت اور کامیاب اداکارہ اور گلوکارہ کے طور پر ہوتا ہے انہوں نے 2016 میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا اور تھوڑے ہی عرصے میں خوبصورت حاصل کرلی ۔فلم جاناں میں ان کا کردار لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا اور انہیں بے حد پسند کیا گیا ان کے کردار کی وجہ سے انہیں لکس سٹائل ایوارڈ میں بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔







انیس سو ستانوے میں پیدا ہونے والی ہانیہ عامر 22 سال کی عمر میں پاکستان کی مشہور اور خوبصورت مقبول اداکارہ اور گلوکارہ کی حیثیت اختیار کر چکی ہیں شوبز میں ان کے اسٹائل اور اداکاری اورگلوکاری کے انداز کو پسند کیا جاتا ہے اور ان کے کام کو سراہا جاتا ہے ۔وہ اپنے کیریر کے شروع میں ہی ملنے والی کامیابیوں اور شہرت پر بے حد خوش ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید اچھا کام کرنے کی خواہشمند ہیں ۔ ہانیہ عامر کے پرستار بھی یہ خواہش رکھتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں ہانیہ مختلف اور منفرد کرداروں میں اچھی پرفارمنس دیتی ہوئی نظر آئیں ۔