فٹ بال سے وابستہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے کراچی فٹ بال لیگ کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے لئے ساتوں اضلاع کی الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی

ایڈمنسٹریٹر کراچی،مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ فٹ بال سے وابستہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے کراچی فٹ بال لیگ کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے لئے ساتوں اضلاع کی الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی اور مختلف اداروں سے درخواست کی جائے گی کہ وہ ٹیموں کو منتخب کرکے انہیں اسپانسرز کریں، ہمارے نوجوانوں میں فٹ بال کا پوٹینشن موجو دہے اور انہیں اگر مناسب تربیت او رمواقع فراہم کئے جائیں تو وہ عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم سر بلند کرسکتے ہیں، یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز فٹ بال کے نمائشی میچ کا افتتا ح کرتے ہوئے کہی، مختلف ملکوں کے سفیر، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر آصف خان، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، یوکے سے آئے ہوئے فٹ بال کے عالمی کھلاڑی Zavier Austin، مرزا اشتیاق بیگ، مرزا اختیار بیگ، کھیلوں سے وابستہ شخصیت غلام محمد خان، ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد سودھر اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ Swindon Town Football Club سے معاہدے کی وجہ سے کراچی کے کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر کھیلنے کے مواقع میسر آئیں گے، جس سے ہمارے نوجوانو ں کی صلاحیتوں کو مہمیز ملے گی اور وہ عالمی سطح پر لیاری کا، کراچی کا، سندھ کا اور پاکستان کا نام روشن کرسکیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ، ہاکی، اسکواش کے ساتھ ساتھ فٹ بال کے بھی با صلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، انہو ں نے کہا کہ فٹ بال کا کھیل کراچی کا کراچی کا عظیم ترین کھیل ہے اور لیاری فٹ بال کا گڑھ ہے ماضی نے بھی کراچی سے عظیم کھلاڑی پیدا ہوئے اور آئندہ بھی کراچی کھیلوں کی دنیا کے لئے باصلاحیت نوجوان پیدا کرتا رہے گا، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ مقامی سطح پر نوجوانوں کو فٹ بال کھیلنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے اور ان کے لئے راہیں متعین کی جائیں گی، انہو ں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سخت محنت کریں تربیت حاصل کریں اور ایمانداری کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ سندھ اولمپکس منعقد کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا کہ وہ سوین ڈن ٹاون فٹبا ل کلب انگلینڈ Swindon Town Football Clubکے وائس چیئرمین زیویر آسٹن Zavier Austin کے بے حد مشکو ر ہیں کہ انھوں نے کراچی کے بچوں کو اپنی صلاحتیں ابھارنے ور برطانیہ میں تربیت حاصل کرنے اور کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے کے بارے میں سوچا اور آج وہ ان بچوں کو منتخب کرنے کے لئے خود کراچی آے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ سوین ڈن ٹاون فٹبا ل کلب انگلینڈ اور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسو سی ایشن کراچی کے درمیان پارٹنر شپ کا آغا ز ہو چکا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی سوین ڈن ٹاون فٹبا ل کلب انگلینڈ اور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسو سی ایشن کراچی کے درمیان آج شروع ہونے والی پارٹنر شپ کا یہ سفر جاری رہے گا اس سے کراچی کے بچون اور لیاری کے بچوں کو فٹبال کے میدان میں انگلینڈ کلب کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتنوں کو منوانے کا موقع ملے گا۔ کمشنر نے کہا کہ جب وزیر اعلی سندھ نے ان کی بحثیت کمشنر کراچی تقرری کی تھی انھوں نے لوگوں کی خدمت کا مشورہ دیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ وہ شہر کی ترقی کے ساتھ ساتھ کھیل کے شعبہ میں لوگوں کی خدمت کے لئے کوششیں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کے لئے یہ بڑی بات ہوگی کہ لیاری کے یہ بچے انگلینڈ میں جا کر کھیلیں گے اپنا اور اپنے ملک صوبے اور شہر کا نام روشن کریں گے۔اس سے یقیننا ان کی زندگی میں بہتری آئے گی۔ میری کوشش ہے میں ہر شعبہ میں لوگوں کی خدمت کروں ان کی زندگی میں بہتری آئے، اس موقع پر مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ ہینڈ آﺅٹ نمبر131۔۔۔۔ایم آئی زیڈ