کشمیری،بھارت کے کھلے زندان کے قیدی ہیں،شیخ الجامعہ این ای ڈی ڈائریکٹوریٹ آف یونی ورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل اسسٹنس، جامعہ این ای ڈی کے تحت آن لائن کشمیر سمپوزیم منعقد کیا گیا


کشمیری،بھارت کے کھلے زندان کے قیدی ہیں،شیخ الجامعہ این ای ڈی
ڈائریکٹوریٹ آف یونی ورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل اسسٹنس،
جامعہ این ای ڈی کے تحت آن لائن کشمیر سمپوزیم منعقد کیا گیا

این ای ڈی یونی ورسٹی کے زیرِاہتمام ”کشمیر کو درپیش چیلنجز“کے موضوع پر سپوزیم کا انعقادسول اے وی ہال میں کیا گیا، جس میں لیفٹیٹنٹ جزل(ریٹائرڈ)معین الدین حیدر، سابقہ سیکریٹری فارن افیئرز آف پاکستان تہمینہ جنجوعہ اور ایسوسی ایٹ پروفیسرسوشل سائنسز آئی بی اے ڈاکٹر ہما بقائی نے آن لائن اظہارِ خیال کیا۔ استقبالیہ نے خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف آرکیٹکچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد نے نوجوان طالب علموں کی فکری تربیت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیاکے ذریعے، دنیا کو کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی اصل صورتِ حال سے آگاہ کرتے رہنا آج کے نوجوان کے ذمے ہے۔ آن لائن سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیٹنٹ جزل(ریٹائرڈ)معین الدین حیدر کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری جنت ہے جس سے کسی صورت میں دستبردار نہیں ہوگے۔ کشمیر بنے گا کہ پرچم تلے ہم سب ایک ہیں. مزید نوجوانوں کے اذہان کو مغلوب کرنے والی ہائبرڈوار کے سنگین نتائج پر روشن ڈالی۔ سابقہ سیکریٹری فارن افیئرز آف پاکستان تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ اس مسئلے کا پائیدار حل ممکن ہو۔انہوں نے مسئلے کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے intelligentsia کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا. ایسوسی ایٹ پروفیسرسوشل سائنسز آئی بی اے ڈاکٹرہما ناز بقائی کا کہنا تھا کہ حکمران وہ کریں جو کشمیریوں کے حق میں ہو۔ کشمیریوں کا ساتھ دینا ہے تو ہمیں ہر فورم پر اس مسئلے کو اُٹھانا ہوگا تاکہ مودی اور آر ایس ایس کا حقیقی چہرہ اقوام عالم کے سامنے آسکے۔ مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر میں قوانین موجود ہیں لیکن بھارتی پروپیگنڈے کا سامنا کرنااصل ہدف ہے۔ شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے پاکستان کے لیے کشمیر کی حیثیت، اہمیت اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی اہمیت فقط جغرافیائی اعتبار ہی سے نہیں بلکہ سماجی و ثقافتی لحاظ سے بھی کشمیر، پاکستان کی شہ رگ ہے لیکن صدیوں سے جموں وکشمیر ظلم وبربریت سہہ رہا ہے۔ یہ خطہ جسے جنت نظیر کہا جاتا ہے لہولہان ہے۔صدیوں سے کشمیری، بھارت کے کھلے زندان کے قیدی ہیں مگر عالمی سطح پر کوئی پرسانِ حال نہیں ہے۔ انہوں نے لمحہ بہ لمحہ کشمیری بھائیوں کے حالات سے آگہی کے لیے پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر کی کاوشوں کو بھی سراہا۔