لاڑکانہ پولیس ہیڈ کواٹر میں رہائشی پذیر معمر خاتون کے قتل کا معمہ پولیس نے حل کر لیا ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز کے مطابق خاتون کے قتل میں گھر کی ملازمہ اسکا شوہر اور ایک رشتیدار شامل ہیں ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹا ہوے زیورات اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے

لاڑکانہ
—–

محمد عاشق پٹھان
————

لاڑکانہ پولیس ہیڈ کواٹر میں رہائشی پذیر معمر خاتون کے قتل کا معمہ پولیس نے حل کر لیا ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز کے مطابق خاتون کے قتل میں گھر کی ملازمہ اسکا شوہر اور ایک رشتیدار شامل ہیں ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹا ہوے زیورات اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے

ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ 27 جنوری کی صبح پولیس پیڈ کواٹر میں رہائشی پذیر ضعیف خاتون گھر میں قتل کی گئی تھی اور ملازمہ بھی لاش کے قریب گھر میں بندھی ہوئی پائی گئی تھی تاہم واقع کی تحقیقات میں سامنے آیا کہ زیبل چانڈیو کے قتل اور گھر سے ڈکیتی میں گھر کی ملازمہ گلشاد، شوہر منور عباسی اور رشتیدار وسیم عباسی مبینہ طور پر ملوث ہیں ملزمان صبح سویرے گھر میں داخل ہوئے اور زیبل چانڈیو کے ہاتھ پائوں اور چہرہ ماسکنگ ٹیپ سے باندھا گیا خاتون کی موت دم گھٹنے واقعہ ہوئی، جس کے بعد ملزمان ملازمہ کو چارپائی سے باندھ کر 10 تولہ سونا اور نقدی کے کر فرار ہوئے ملازمہ کو چارپائی سے اسی لیے باندھا گیا کہ کسی کو شک نہ ہو پولیسنے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، اور لوٹی ہوئے زیورات اور رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔