وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ، کنٹرول روم کے مختلف شعبے دیکھے

اضلاع میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ
بارش کے پانی کے نکاس کیلئے ڈرین واٹر ہارویسٹنگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر غور
اربن ایریا میں گراؤنڈ ری چارجنگ سسٹم کے نفاذ کی تجویز کا جائزہ
وزیراعلیٰ نے صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورے کے دوران موسم، بارشوں، برفباری، رودکوہی کے بارے میں پیشگی اطلاعات کے سسٹم کا مشاہدہ کیا،   پی ڈی ایم اے کے امداد ی سامان کیلئے مختص ڈیش بورڈ بھی دیکھا۔وزیراعلیٰ کو ڈیزاسٹر کے حوالے سے میڈیا واچ روم کا مشاہدہ بھی کرایا گیا۔

 پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں مختلف محکموں کے فوکل پرسنز سے ان کے فرائض کے بارے میں دریافت کیا۔  محکمہ ٹرانسپورٹ کے فوکل پرسن سے سیلاب کی صورت میں محکمانہ ذمہ داریوں کے بارے میں استفسار، صوبائی وزیر میاں خالد محمود اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے راجہ خرم شہزاد کی تفصیلی بریفنگ۔ پی ڈی ایم اے کے مخصوص ڈیش بورڈ سے چند دیہات سے متعلق تفصیلی ڈیٹا بھی شرکاء کے سامنے آزمائشی طور پر پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ  پی ڈی ایم اے کا دائرہ کار بتدریج اضلاع تک بڑھائیں گے۔




پی ڈی ایم اے کو درکار وسائل کی فراہمی کی ذمہ داری پوری کی جائے گی۔ رودکوہی اور دیگر قدرتی آفات کی پیشن گوئی کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے گا۔  پی ڈی ایم اے کے سٹاف کیلئے الاؤنسز اور دیگر وسائل بھی مہیا کریں گے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں محمد خالد، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔