88

کینسر کو شکست دینے والی بھارت کی خوبصورت اداکارہ سونالی بیندرے کی فلموں میں واپسی

کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے والی بھارت کی خوبصورت اداکارہ سونالی بیندرے نے دوبارہ فلموں میں کام کرنا شروع کر دیا ہے ۔ان کی نئی فلم سپر تھرٹی – Super 30 تیاری کے مراحل میں ہے سونالی بیندرے نے اپنے فلمی کیریئر کے دوبارہ آغاز پر انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب میں کینسر سے لڑ رہی تھی تو مجھے ایک ہی مرتبہ خود پر بہت رونا بھی آیا میں نے خود کو بہادری سے سنبھالا لیکن کئی مرتبہ میں کمزور بھی پڑ گئی ایسے میں میرے دوستوں ساتھی اداکاروں اور پر ستاروں کی حوصلہ افزائی نے میرا حوصلہ بڑھایا ۔سونالی بیندرے نے اپنی تازہ تصاویر بھی پرستاروں کے لیے شیئر کی ہیں جن میں وہ انتہائی تازہ دم خوبصورت اور فریش نظر آرہی ہیں کینسر کے مرض کے علاج کے دوران ان کے سر کے بال مونڈ دئیے گئے تھے اور ان کے گنجے پن کی تصاویر سامنے آئی تھیں تو ان کے پرستار دم بخود رہ گئے تھے اب ان کی نئی تصاویر سامنے آنے پر ان کے پرستار انہیں ایک مرتبہ پھر پہلے جیسا خوبصورت حسین اور جوان دیکھ کر بہت خوش ہوئے ہیں ۔













اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں