90

پاکستانی اسٹار کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کی پرورش پر بھرپور توجہ دے رہی ہیں

پاکستانی اسٹار کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کی نئی تصاویر اپنے پرستاروں کے ساتھ شیئر کی ہیں جن میں وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں ۔ان دنوں ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کی پرورش پر بھرپور توجہ دے رہی ہیں۔ خود شعیب ملک نے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے البتہ انہوں نے ٹی ٹونٹی کرکٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شعیب ملک کے پرستار سمجھتے ہیں کہ شعیب ملک کو ابھی مزید کرکٹ کھیلنی چاہیے اور ٹی ٹوئنٹی میں وہ پاکستان کی آئندہ ورلڈ کپ تک خدمت کر سکتے ہیں۔ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2019 میں شعیب ملک کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی اور ان کے پرستاروں کو ان کے کھیل سے مایوسی ہوئی وہ تین میچوں میں صرف آٹھ رنز بنا سکے ۔سینئر کھلاڑیوں نے ان کی سلیکشن پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے تنقید کی تھی۔
 




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں