چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا صادق آباد ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر اظہار افسوس

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  صادق آباد ٹرین حادثے  کی خبر سن کر انتہائی صدمہ ہوا، متاثرہ خاندانوں کے لئے یہ قیامت کی گھڑی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت فوراً متاثرہ خاندانوں کے لئے امداد کا اعلان کرے، ٹرین حادثے معمول بنتے جارہے ہیں، ریلوے کے وزیر کچھ نہیں کرپارہے، ریلوے کے وزیر بظاہر حادثوں کے مکمل ذمہ دار ہیں، ان کے خلاف انکوائری ہونا چاہئیے،  شیخ رشید جب سے وزیر بنے ہیں،

بتایا جارہا ہے کہ ریلوے ٹریک کی مرمت کے لئے انہوں نے سپلائی تک فراہم نہیں کی،  انکوائری مکمل ہونے تک شیخ رشید کو چاہئیے کہ وزارت سے مستعفی ہوجائیں،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیا کہ   ٹرین حادثوں پر وزیر کے مستعفی ہونے کی مثالیں دینے والے عمران خان اپنے وزیر سے استعفی مانگیں گے؟  شیخ رشید کا وزارت سے رومانس ٹرین حادثوں میں نجانے کتنی زندگیاں نگلتا چلا جائے گا،  ڈکٹیٹر مشرف کے دور میں بھی شیخ رشید نے ریلوے کا محکمہ تباہ کیا جس کا خمیازہ جمہوری حکومتوں کو بھگتنا پڑا،



عمران خان نے بڑے فخر سے شیخ رشید کو ریلوے کی وزارت دی اور آج خان صاحب کا یہ فیصلہ بھی غلط نکلا،  عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے عمران خان اور شیخ رشید نے مل کر کئی ٹرینوں کا افتتاح بھی کیا،  کھڑی بوگیوں کو ملا کر نئی ٹرینیں چلانے والے شیخ رشید اور عمران خان صرف پوائنٹ اسکورنگ کے چکر میں ہیں،  ریلوے کے محکمے کی طرح ملک بھی چلایا جارہا ہے، عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی گئی ہیں۔