اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کیلئے میر حاصل بزنجو کے نام پراتفاق کرلیا

اسلام آباد :  اپوزیشن کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے میرحاصل بزنجو کے نام پراتفاق کرلیا چیئرمین سینٹ کی تبدیلی پر اپوزیشن کی اعلی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی، بلوچستان سے تعلق ہونے کی بنیاد پرمیرحاصل بزنجو مضبوط امیدواربن گئے تاہم اپوزیشن جماعتوں کی اعلی قیادت نے راجہ طفرالحق پربھی اعتماد کا اظہار کیاذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بھی میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ بنانے کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کردیا جب کہ اپوزیشن کی جانب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو کے نام پر اتفاق ہونے کے بعد رہبر کمیٹی کے اگلے اجلاس میں میر حاصل بزنجو کا نام حتمی منطوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔