گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا گیا ملک بھر میں درجہ اول گھی اور آئل کی قیمتوں میں 20سے 30 اور درجہ دوم کا خوردنی آئل اور گھی 40روپے تک مہنگا ہوگیا

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا گیا
ملک بھر میں درجہ اول گھی اور آئل کی قیمتوں میں 20سے 30 اور درجہ دوم کا خوردنی آئل اور گھی 40روپے تک مہنگا ہوگیا

Jeeveypakistan.com

۔درجہ اول کا گھی 30 روپے بڑھ کر 390 اور آئل 20 روپے بڑھکر 410 روپے فی لٹر تک پہنچ گیا،خوردنی آئل اور گھی بنانے والی کمپنیوں نےایک ہفتے کےدوران 30سے 40روپے تک قیمتیں بڑھا دیں، درجہ اول کا گھی 30 روپے بڑھ کر 390اور آئل 20روپے بڑھکر 410روپے فی لٹر تک پہنچ گیا ۔درجہ دوم کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں بھی 40روپے تک کا اضافہ ہوگیا ۔درجہ دوم کا آئل 390،گھی 375 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گیا۔شہریوں نے کہا کہ کچن کا سارا بجٹ خراب ہو گیا ہے،کم آمدنی والا طبقے کے لئے شدید مہنگائی کی وجہ سے جینا مشکل ہو گیا ہے، اب تو نوبت یہ آگئی ہے کہ کچن کی اشیا خریدیں تو دوائی نہیں لی جاتی،دوائیاں لیں تو بلز کی ادائیگیاں ناممکن ہوجاتی ہیں۔ تبدیلی سرکار ان کے حال پر رحم کرے۔