ٹرین حادثات میں اضافے نے وزارت ریلوے کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کردیئے، متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد کی جائے : کاشف شیخ

کراچی :   جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے صادق آباد کے قریب ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ ٹرین حادثات کی تحقیقات اور آئندہ اس طرح کے دلخراش واقعات کے سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ ملک میں ٹرین حادثات کے واقعات میں اضافے نے ریلوے نظام اور کارکردگی پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں،

موجودہ حکومت کے صرف 11ماہ کے دوران یہ 18واں ٹرین حادثہ ہے مگر ان واقعات کی وجہ اور ذمہ داران کیخلاف کاروائی کے حوالے سے تاحال قوم کو آگاہ نہیں کیا گیا ہے اور ابتک حکومت ٹرین حادثات کو قابو کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی خاص طور پر غریب لوگ ٹرین کے سستے اور آرام دہ سفر کو ترجیح دیتے ہیں مگر بڑھتے ہوئے ٹرین حادثات اور اوقات کار میں مسلسل تاخیر سے عوام دیگر شعبوں کی طرح محکمہ ریلوے کی کارکردگی سے بھی مایوس ہوتے جارہے ہیں، ٹرینوںکی تاخیر سے آمدرفت کی وجہ سے ٹرانسپورٹ مافیا کی ملی بھگت کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہے جس کی تحقیقات بھی ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت کوئی نئی ٹرین چلانے کی بجائے جو پہلے چل رہی ہیں ان کی حالت سمیت ریلوے نظام کی درستگی پر توجہ دی جائے،



صوبائی رہنماءنے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدری ،مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔(یاد رہے کہ اس حادثے میں ابتک 16افراد جاں بحق اور100سے زایدزخمی جبکہ ایک درجن کے شدیدزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں)
جماعت اسلامی سندھ کے تحت دوروزہ تربیت گاہ برائے امیدواران کل سے قباءآڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ کراچی ()11 جماعت اسلامی سندھ کے تحت دوروزہ تربیت گاہ برائے امیدواران کل سے13اور14جولائی کو قباءآڈیٹوریم میں منعقد ہوگی، تربیت گاہ پہلے روز صبح دس بجے شروع اور دوسرے روز بعد نماز عصر اختتام پزیر ہوگی،کراچی تا کشمور سندھ بھر سے امیدواران رکنیت شرکت کریں گے۔ تربیت گاہ سے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو،راشد نسیم، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،صوبائی امیر محمد حسین محنتی، نائب امراءنظام الدین میمن، اظہار الحق،امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن،سید شاہد ہاشمی ودیگر دانشور وعلماءکرام خطاب کریں گے۔