عدنان صدیقی بھارتی حکام پر برہم کیوں ہوئے؟

اداکار عدنان صدیقی نے بھارتی حکام کی جانب سے اداکار گپی گریوال کو پاکستان آنے کی اجازت نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ فن اور فنکار کی کوئی حد نہیں ہے، انہیں سیاست سے دور رکھا جائے۔
عدنان صدیقی نے لکھا کہ نہ لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں، بھارتی حکام کی طرف سے انتہائی غیر ضروری کارروائی کی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی گلوکار و اداکار گپی گریوال کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کی جانب سے روک لیا گیا تھا۔
 پاکستانی میزبانوں کی جانب سے بھارتی فنکار گپی گریوال کی آمد اور استقبال کا پلان جاری کیا گیا تھا۔
بھارتی حکام کی جانب سے پنجابی فلموں کے گلوکار و اداکار گپی گریوال کو روک لیا گیا، حکام نے خصوصی اجازت نہ ملنے پر انہیں روکا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار گپی گریوال کی قیادت میں وفد نے جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیا تھا۔
انہوں نے ننکانہ آمد کے موقع پر کہا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی کے انتظامات بہت بہتر ہیں اور یہاں پر اقلیتوں کو مساوی حقوق کے ساتھ ساتھ ہر طرح کی مذہبی آزادی حاصل ہے جبکہ عمران خان نے کرتار پور راہداری کھول کر سکھوں کے دل جیت لیے ہیں۔