آج سرفراز اور رضوان کا مقابلہ ہوگا

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں آج وکٹ کیپر کپتانوں کا مقابلہ ہوگا، محمد رضوان کی ناقابل شکست ملتان سلطانز سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائے گی۔
دونوں ٹیموں میں گیم چینجرز کسی بھی لمحے میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دونوں ٹیمیں جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گی۔
پی ایس ایل میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، آج کا واحد میچ شام ساڑھے سات بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ محمد رضوان کی ملتان سلطانز ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک میچ میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی ہے۔
| | Virus-free. www.avast.com |