پریس کلب کے سابق صدر سلیم آذاد کی ہمشیرہ اور پریس کلب کے ممبر علی جان بھٹی کی والدہ رضا الہی سے انتقال کر گئیں

پریس کلب کے سابق صدر سلیم آذاد کی ہمشیرہ اور پریس کلب کے ممبر علی جان بھٹی کی والدہ رضا الہی سے انتقال کر گئیں، ان کی نماز جنازہ اور تدفین میں صحافیوں، سیاسی و سماجی اور مذہبی رہنماؤں، شہریوں اور ان کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق میرپورخاص پریس کلب کے سابق صدر و موجودہ گورننگ باڈی کے ممبر سلیم آذاد کی ہمشیرہ اور پریس کلب کے ممبر علی جان بھٹی کی والدہ رضا الہی سے انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ میں پریس کلب کے صدر نذیر پہنور، نائب صدر اظہر کریم جیلانی، جنرل سکریٹری عاطف بلوچ، راشد سلیم،سابق حیسکو چیف بشیر بلوچ،سابق ڈپٹی کمشنر اعجاز الحسن،خادم حسین بیرانی،رئیس احمد خان، اظہر عباس، مجیب الحق انصاری، سابق یو سی چیئر مین رشید پہنور، اقبال پہنور،عبد الرشید، کریم میمن،امین پہنور، روٹیرین نعیم غوری،ارشاد ملک، نذر پہنور، اخبار فروش یونین کے صدر ایوب مہر کے علاوہ صحافیوں، سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات، شہریوں ان کے عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی سلیم آذاد کی ہمشیرہ کو شہداء قبرستان سیٹلائیٹ ٹاوٴن میں جبکہ علی جان بھٹی کی والدہ کو ان کے آبائی قبرستان ٹنڈوالہیار میں سپرد خاک کیا گیا۔

میرپورخاص== تحسین احمد خان