ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت علی میمن نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کے ساتھ نا انصافی اور نقصان کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا

ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت علی میمن نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کے ساتھ نا انصافی اور نقصان کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا اس امر کا اظہار انہوں نے یوریا کھاد کی قلت سے کاشتکاروں کو درپیش آنے والی دشواری کو دور کرنے کے سلسلے میں کھاد کمپنیوں کے نمائندوں کھادکے ڈیلروں محکمہ زراعت اور متعلقہ افسران اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں کہا کہ نہری پانی کی وارہ بندی ختم ہونے والی ہے اس لیئے یوریا کھاد کی ضرورت ومانگ میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے متنبہ کیا کہ کھاد کی ناجائز منافع خوری اور زخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی. ضلعے بھر میں اسسٹنٹ کمشنروں کی نگرانی میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو عام کاشتکاروں کو آسانی کے ساتھ کنٹرول ریٹ پر یوریا کھاد کی فراہمی کو یقینی بنائیں گی انہوں نے محکمہ زراعت اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ معاملات کو آسانی سے حل کیا جائے مسائل درپیش آنے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا جائےضلع انتظامیہ ہرممکن تعاون کرے گی۔

میرپورخاص ==تحسین احمد خان