روٹری کلب سینٹرل کی جانب اور بھٹائی میڈیکل کالج* کے تعاون سے سوئیٹ ہوم کے بچوں کا طبی معائنہ اور مفت میں دوائیں فراہم کی گئیں

روٹری کلب سینٹرل کی جانب اور بھٹائی میڈیکل کالج* کے تعاون سے سوئیٹ ہوم کے بچوں کا طبی معائنہ اور مفت میں دوائیں فراہم کی گئیں، طبی معائنہ مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے کیا تفصیلات کے مطابق روٹری کلب سینٹرل میرپورخاص کی جانب سے بھٹائی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے تعاون سے پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے سوئیٹ ہوم میں رہائش پزیر بچوں کا طبی معائنہ اور بچوں میں مفت دوائیں فراہم کی گئیں ڈاکٹروں کی ٹیم میں بچوں کی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر عبدالواحد خاصخیلی، ڈاکٹر سرجن لیکھراج، دانتوں کے ماہر ڈاکٹر پرمانند، جنرل فزیشن ڈاکٹر نریندر، جلد کی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر لیکھراج مہشوری اور دیگر نے بچوں کا معائنہ کیا اس موقع پر روٹری کلب سینٹرل کے منتخب صدر محمد بخش کپری، روٹیرین بشیر لغاری و دیگر بھی موجود تھے سوئیٹ ہوم کی انچارج شازیہ حسین نے بتایا کہ ہمارے پاس ایک سو بچے رہائش پزیر ہیں اور تمام بچے اسی ہاسٹل میں رہتے ہیں تمام بچے لنکس اسکول میں پڑھتے ہیں اور شام کے اوقات میں بچوں کی کوچنگ ہوتی ہے جس کے بعد ان بچوں کو دینی تعلیم دی جاتی ہے جب بچے بارہ سال کی عمر کے ہو جاتے ہیں تو ہم ان کو بورڈنگ کا موقع دیتے ہیں جو بچے ٹیسٹ پاس کر لیتے ہیں تو ان کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ دلوایا جاتا ہے اس وقت سوئیٹ ہوم کے 9 بچے پبلک اسکول میں زیر تعلیم ہیں جبکہ دو بچے کیڈٹ کالج میں پڑھ چکے ہیں اور ان کے تعلیمی اخراجات پاکستان بیت المال ادا کرتا ہے ان بچوں کے رشتہ دار ان سے ملنے آتے ہیں اور ان بچوں کے رشتہ دار کی شادی یا عید پر ان کو چھٹی دی جاتی ہے ان بچوں کا ماہانہ چیک اپ سرکاری اسپتال سے کرایا جاتا تھا لیکن اب روٹری کلب اور بھٹائی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے تعاون سے بچوں کا بہتر علاج ہو رہا ہے جبکہ بھٹائی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی انتظامیہ نے ہمارے ساتھ بچوں کے بہتر علاج کیلئے ایم او یو دستخط کرنے کی پیشکش کی ہے جس کیلئے پاکستان بیت المال کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

میرپورخاص== تحسین احمد خان