ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر و چیئر میں ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی (ڈی وی ای ی) روشن علی مستوئی نے کہا ہے کے جب تک ہم اپنی نوجوان نسل کو ووٹ کی اھمیت اوراپنا حق رائے دئی استعمال کرنےکے متعلق مکمل آگاہی فراہم نہیں کریں گے تب تک ترقی یافتہ ممالک سے مقابلا کرنا مشکل ہے

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر و چیئر میں ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی (ڈی وی ای ی) روشن علی مستوئی نے کہا ہے کے جب تک ہم اپنی نوجوان نسل کو ووٹ کی اھمیت اوراپنا حق رائے دئی استعمال کرنےکے متعلق مکمل آگاہی فراہم نہیں کریں گے تب تک ترقی یافتہ ممالک سے مقابلا کرنا مشکل ہے. اس امر کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر IIپریم چند، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جنید مرزا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ای ایس/ایچ ایس) چمن لال، نیشنل کو آرڈینیٹٽر (بی ایل ایل ایف) نجمہ شیخ، ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر آرٹس فائونڈیشن شھزادو ملک، ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر بانھ بیلی ایم بی کپری، زونل مینیجر (آئی آر) سلیم احمد کے ہمراہ 18سال اور ان سے زائد عمر نوجوانوں کے ووٹ ڈالنے اور اس کی اھمیت کی آگاہی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. انہوں نے مزید کہا کے جب تک ہم نوجوانوں کو مکمل آگاہی فراہم نہیں کریں گے تب تک ہماری آنے والی نسلیں ووٹ کا صحیع استعمال نہیں کر سکتے اور نہ ہی ہم اپنی مرضی کے نمائندے لا سکیں گے جو ہمارے علاقوں کی ترقی اور ہمارے مسائل حل کرنے کا سبب بنیں اجلاس میں فیصلا کیا گیا کہ اس سیشن کا پہلا سیمینار گورنمینٹ ہائی اسکول بھانسنگھ آباد میں 29 جنوری 2022 صبح کو منعقد کیا جائے گا جس میں طلبہ کے علاوہ ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے میمبران شرکت کریں گے جس میں تربیتی ورکشاپ بھی کرایا جائے گا ان کے علاوہ کالجوں اور یونیورسٹی میں بھی سیمینار منعقد کیئے جائیں گے. انہوں نے کہا کہ ہائی اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سیمینار کرانے کا مقصد نوجوانوں کو آنے والے بلدیاتی اور عام انتخابات سے قبل انہیں ووٹ ڈالنے اور اس کی اھمیت کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ نوجوان اپنے دیہاتوں اور شھروں میں جا کر لوگوں کو بھی مکمل آگاہی دے سکیں. اس کے علاوہ کمیٹی کے میمبران کی جانب سے آگاہی مھم کو مزید بھتر بنانے کے لیئے مفید مشورے بھی دیئے گئے. اور کمیٹی کے میمبران نے اگاھی مہم کو کامیاب کرنے کے سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

میرپورخاص == تحسین احمد خان