جیکب آباد میں خصوصی افراد کا مطالبات کے حق میں احتجاج, مظاہرین نےڈی سی آفیس کے مرکزی گیٹ کے سامنے خود کو زنجیروں میں جکڑ کر انوکھا احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

جیکب آباد رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔
جیکب آباد میں خصوصی افراد کا مطالبات کے حق میں احتجاج, مظاہرین نےڈی سی آفیس کے مرکزی گیٹ کے سامنے خود کو زنجیروں میں جکڑ کر انوکھا احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔
تفصيلات کے مطابق
خصوصی افراد نے ڈی سی آفیس کے سامنے خود کو زنجیروں میں جکڑ کر انوکھا احتجاج رکارڈ کرایا مظاہرین نے ہاتھوں میں درج تحریروں والے بینر اٹھائے اشاروں کی مدد سے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہنر سکھانےکیلئے کچھ سال قبل تربیتی سینٹر بنایا گیا تھا جہاں پر ہمیں فرنیچر اور سلائی کا کام سکھایا جاتا تھا مگر عرصہ دراز سے وہ بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے 5فیصد کوٹہ کے تحت
ملازمتیں دی جارہی تھی لیکن اس پر بھی عمل درآمد ممکن نہ ہوسکا انہوں نے 5فیصد کوٹہ پر عمل کرانے اور ہر ماہ وظیفے کی فراہمی سمیت ہنر سکھانے کیلئے بنایا جانے والا تربیتی سینٹر کی بحالی کا مطالبہ کر دیا ہے۔