پی ایس ایل کا دوسرا ٹاکرا آج دو سابق چیمپئنز کا ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے دوسرے میچ میں آج دو سابق چیمپئنز کا ٹکراؤ ہوگا ، سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور شعیب ملک کی کپتانی میں پشاور زلمی میدان میں اترے گی ۔
پی ایس ایل سیون میں برتری حاصل کرنے کی جنگ شروع ہوگئی، ایونٹ کے دوسرے دن دوسرا بڑا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہے، دونوں ہی ٹیموں کے پاس جارح مزاج بلے باز ، برق رفتاربولرز کے علاوہ اسپنرز کی بھی اچھی ورائٹی موجود ہے۔
گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد کے پر اعتماد ساتھیوں میں افتخار احمد، محمد نواز ، عمر اکمل ، فوکنر اور بین ڈکٹ شامل ہیں البتہ تجربہ کار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کویڈ کی وجہ سے فی الحال ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
دوسری جانب پشاور زلمی بھی اپنے کپتان وہاب ریاض کے بغیر میدان میں اترے گی اور قیادت شعیب ملک کے ہاتھوں میں ہوگی، زلمی کی طاقت حیدر علی ، کامران اکمل ، حسین طلعت کے ساتھ ساتھ غیرملکی کھلاڑی بھی بڑھا رہے ہیں ۔

| | Virus-free. www.avast.com |