آئی سی سی کا ٹوئٹ پیغام : بھئی ہندوستانیوں،  کیسا محسوس کر رہے ہو

ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہونے والے بھارتی شائقین کے تن بدن میں آگ لگ گئی ۔بھارت کی شکست اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ٹوئٹر پر آئی سی سی کے اکاؤنٹ کی جانب سے ایک کمنٹ کیا گیا جس میں پوچھا گیا تھا ہاں بھئی ہندوستانیوں،  کیسا محسوس کر رہے ہو ۔ اس سوال پر بھارتی شائقین آگ بگولہ ہوگئے۔بھارتی شائقین کا غصہ آپے سے باہر ہوگیا، سوشل میڈیا پر بھارتیوں نے آئی سی سی کی سوشل میڈیا ٹیم کے خلاف محاذ کھول دیا۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ایک دلچسپ اور ناقابل یقین میچ کے بعد بھارت کو 18 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔