نیوزی لینڈ نئی گیند کی پرفارمنس سے بھارت کو ہرانے میں کامیاب ہوا : رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کمنٹیٹر رمیز حسن راجہ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کی شکست نیوزی لینڈ نے کامیاب حکمت عملی اور بہترین پرفارمنس کا نتیجہ ہے نیوزی لینڈ کے بولرز نے نئی گیند پر روہیت شرما اور ویرات کوہلی کو جس طرح آؤٹ کلاس کیا وہیں پر ورلڈ کپ سیمی فائنل کا فیصلہ ہوگیا ۔فتح کا سہرا نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولرز کے سر ہے جنہوں نے نئی گیند سے شاندار بولنگ کی ۔نیوزی لینڈ میں بھارت کو شکست دے کر صرف ایونٹ سے باہر ہی نہیں کیا بلکہ ایک نیا تھیٹر تخلیق کیا ہے ۔سچ یہ ہے اس میچ میں اصل مقابلہ نیوزی لینڈ کی نئی گیند اور روہت شرما،  ویرات کوہلی کے درمیان تھا اور ہم سب جانتے ہیں مقابلہ کسے جیتنا تھا۔