ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست کے بعد سابق بھارتی کھلا ڑیوں کی کوہلی پر شدید تنقید

ورلڈ کپ میں بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پورے بھارت میں کپتان ویرات کوہلی پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ بھارت کو کپتان نے اپنی غلطیوں سے ہروایا ۔ایس لکشمن کا کہنا ہے کہ دھونی کو انڈیا اور دنیش سے پہلے بھیجنا چاہیے تھا لیکن کپتان نے یہ فیصلہ نہیں کیا اس وقت دھونی کے لئے اسٹیج تیار تھا یاد رکھنا چاہیے تھا 2011 کے فائنل میں بھی دھونی نے خود کو پروموٹ کرکے یوراج سنگھ سے پہلے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کی تھی۔ سابق کپتان سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی غلطیوں سے ہارا بات صرف دھونی کی بیٹنگ کی نہیں بلکہ دوسرے اینڈ پر ان کا پرسکون رہنا نوجوان کھلاڑیوں پر اچھا اثر ڈالتا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر  تجربے کی ضرورت تھی جب پنت بیٹنگ کر رہے تھے۔ سچن ٹنڈولکر نے بھی اس خیال کا اظہار کیا کہ ویرات کوہلی کو چاہیے تھا دھونی کو اوپر کے نمبر پر بھیج دیتے لیکن نہ بھیچ کر غلطی کی گئی۔