بھارتی ٹیم کو اس کا غرور لے ڈوبا : ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست

بھارتی ٹیم کو اس کا غرور لے ڈوبا ۔ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا بھارت کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ۔بھارتی تماشائیوں کا غم و غصہ عروج پر ۔کوہلی ناکام کپتان،کوہلی کبھی اچھا چیز ر نہیں رہا،دھونی کو ساتویں نمبر پر بھیجنا فاش غلطی قرار ۔کمزور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا ۔کیوی ٹیم کی شاندار اور تاریخی خطہ پر نیوزی لینڈ میں جشن، پاکستانی تماشائیوں کی بڑی تعداد  نیوزی لینڈ کی فتح پر خوش ۔میچ دیکھنے کے لئے اس  اسٹیڈیم آنے والے بھارتی تماشائیوں کی مایوسی اور غصہ، کپتان کوہلی اور بھارتی کھلاڑیوں کے خلاف نعرے بازی، بھارتی کھلاڑیوں کا غرور انہیں لے ڈوبا ۔بھارتی فنکاروں نے کہا ہے کہ آج کا دن ہمارا نہیں تھا ۔شکست کی ذمہ داری بارش سے متاثر ہونے والے کھیل پر ڈال دی گئی ۔بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بھارتی شائقین نے بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو تر نوالہ سمجھ رکھا تھا قدرت کو غرور پسند نہیں ۔بھارت نے نیگیٹو کرکٹ کھیلی اس لیے اس کا انجام نیگیٹو ہوا ۔ شائقین کا تبصرہ  ہے کہ غضب کیا جو تیرے وعدے پر اعتبار کیا ۔بھارتی ٹیم انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں ڈھیر،گروپ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں جان بوجھ کر  ہارنے والی بھارتی ٹیم نے پاکستان کو تو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا لیکن خود کا بھی  ورلڈ کپ جیتنے کا خواب  چکنا چور ہو گیا ۔نیوزی لینڈ نے بھارت کو دھول چٹا دی ۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹ پر دو سو انتالیس رنز بنائے بھارتی ٹیم 221 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔