48

ٹی وی کی بہترین اداکارہ ذہین طاہرہ کا لکھنؤ سے پاکستان ٹیلی ویژن تک کا سفر

ٹی وی ڈراموں کی بہترین اور مشہور اداکارہ ذہین طاہرہ کراچی میں انتقال کر گئیں ان کی عمر 70 برس تھی انہوں نے تقریبا 45 سال تک ٹیلی ویژن پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے انہوں نے ریڈیو اسٹیج اور ٹی وی کے علاوہ کچھ فلموں میں بھی کام کیا ۔سات سو سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ذہین طاہرہ انیس سو انچاس میں بھارتی شہر لکھنو میں پیدا ہوئی وہ علیل ہونے کی وجہ سے گزشتہ دو ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھیں ان کے انتقال پر پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے مشہور اداکاروں اور اہم شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ذہین طاہرہ نے خدا کی بستی ڈرامہ میں یادگار کردار ادا کیا اس وقت وہ جوان تھی لیکن انہوں نے ایک عمر رسیدہ کردار میں جان ڈال دی اور اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔بہروز سبزواری کے مطابق مرحوم کی صاحبزادی کینسر کی مریضہ ہیں وہ ڈراموں میں کام کرکے ملنے والے معاوضہ سے اپنی بیٹی کا علاج کراتی تھیں۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں