49

لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں اداکار یاسر حسین نے اقرا عزیز کو سب کے سامنے انگوٹھی پہنائی اور گلے لگایا

پاکستان کی مشہور ٹی وی اداکارہ اقرا عزیز کو معروف اداکار یاسر حسین نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران پرپوز کیا اور اقرا عزیز کی رضامندی کے بعد سب کے سامنے اسے انگوٹھی پہنائی اور پھر گلے لگایا۔ اقراءعزیز تقریب کے دوران اداکار ندیم اور شبنم کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں یاسر حسین نے سب کے سامنے خاموشی توڑتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ مجھ سے شادی کروگی؟ کچھ دیر خاموشی کے بعد یاسر نے پھر کہا کہ جلدی سے ہا ں کر دو ورنہ بےعزتی ہوجائیگی اور پھر اس کی رضامندی پر یاسرخوشی سے پھولے نہ سمائے اور انہوں نے جیب سے انگوٹھی نکال کر اقرا عزیز کو پہنائی اور پھر دونوں  اٹھ کر گلے ملے تمام فنکاروں نے زور دار تالیوں اور سیٹیوں میں ان کو مبارکباد پیش کی لکس سٹائل ایوارڈز کی تقریب میں منگنی کی انگوٹھی مشہور ہوگئی اور یہ لمحات یادگار بن گئے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں