حب۔ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام حب میں دو روزہ کتب اسٹال کا انعقاد کیا گیا لسبیلہ پریس کلب حب کے سامنے کتب اسٹال لگا گیا اسٹال پر بلوچستان کے کلچر ، تاریج سمیت ثقافت کے حوالے کتابیں تھیں۔

حب۔ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام حب میں دو روزہ کتب اسٹال کا انعقاد کیا گیا لسبیلہ پریس کلب حب کے سامنے کتب اسٹال لگا گیا اسٹال پر بلوچستان کے کلچر ، تاریج سمیت ثقافت کے حوالے کتابیں تھیں۔ کتب میلے میں سب سے زیادہ سینئر صحافی اور مصنف عزیز سنگھور کی کتاب سلگتا بلوچستان توجہ کا مرکز رہا ہے ۔ سلگتا بلوچستان سب سے زیادہ فروخت ہوءی۔ یہ کتاب روزنامہ آزادی اور علم و ادب پبلشر نے

شاءع کیا تھا۔ یہ عزیز سنگھور کے کالموں کا مجموعہ ہے۔
کتب اسٹال لگانے والے منتظمین کا کہنا ہے دو دن سے لگائے گئے کتب میلے میں نوجوانوں کا

رجحان زیادہ رہا کتب اسٹال میں پہلے سے اب زیادہ کتابیں فروخت ہوئی ہیں کتب میلے میں آنے والوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگرام انعقاد ایک بہتر عمل ہے کتب بینی ایک باشعور قوم کی پہچان ہے باشعور اور تعلیم کے فروغت کے لئے اس طرح کے پروگرام کرنا چاہیے ۔