5 سال قبل ایک بیوٹی کریم کے اشتہار میں کام کیا تھا جو کہ میری اجازت کے بغیر اب تک ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ان کا اشتہار ٹی وی پر اب تک نشر کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔نور بخاری نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ میں نے 5 سال قبل ایک بیوٹی کریم کے اشتہار میں کام کیا تھا جو کہ میری اجازت کے بغیر اب تک ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔
نور بخاری نے مزید کہا میں اب حجاب کرتی ہوں اور اس طرح میرا پرانا اشہتار ٹی وی پر نشر کرنا اچھی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ عام طور پر کسی بھی اشہتار کا کنٹریکٹ ایک سال کا ہوتا ہے جس کے لحاظ سے یہ کنٹریکٹ بھی ختم ہو چکا ہے۔میں نے اب اپنی ساری زندگی اللہ اور اس کے دین کے لیے وقف کر دی ہے لہذا یہ اشتہار نشر کرنا بند کر دیں۔۔

واضح رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نور بخاری گزشتہ کئی عرصے سے اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کررہی ہیں۔شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کی کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی۔38 سالہ نور کی دوسری شادی 2010 میں ہی فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی جبکہ نور نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012 میں کی تھی۔
۔شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری آج کل سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہتی ہیں اور وہ اپنے معنی خیز پیغامات کے ذریعے صارفین کی خوب تعریفیں بھی سمیٹتی ہیں۔ اب گزشتہ دنوں نور بخاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کیں۔نور بخاری نے ان میں سے ایک اسٹوری میں اپنے بچپن کی نایاب تصویر بھی شیئر کی۔مذکورہ تصویر میں نور بخاری کو ایک کمسن بچی کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے یعنی وہ بہت چھوٹی ہیں جبکہ اٴْن کے ہمراہ اٴْن کی نانی اور والدہ بھی موجود ہیں۔ نور بخاری نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں کہا کہ ’اس تصویر میں میرے ساتھ میری والدہ اور نانی ہیں۔

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-01-22/news-3025363.html